ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کشمیر میں منفی درجہ حرارت، شمالی ہندوستان کہرے کی زد میں، جنوبی حصوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری

کشمیر میں منفی درجہ حرارت، شمالی ہندوستان کہرے کی زد میں، جنوبی حصوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری

Thu, 05 Dec 2024 17:06:51  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی، 5/دسمبر (ایس او نیوز /ایجنسی) شمالی ہندوستان میں دہلی-این سی آر سمیت کئی علاقوں میں ہلکی سردی کا احساس شروع ہو چکا ہے، لیکن شدید سردی کے آثار ابھی نظر نہیں آ رہے۔ جہاں دہلی-این سی آر میں کڑاکے کی ٹھنڈ آنے میں وقت لگ سکتا ہے، وہیں کشمیر اور لداخ کے بلند علاقوں میں برفباری کے ساتھ سرد ہوائیں شدت اختیار کر رہی ہیں۔

وادیٔ کشمیر کے زیادہ تر حصوں میں رات کا درجہ حرارت صفر سے نیچے بنا ہوا ہے۔ سری نگر میں درجہ حرارت صفر سے 2.2 ڈگری نیچے درج کیا گیا جبکہ پہلگام میں سب سے ٹھنڈا موسم رہا جہاں رات میں درجہ حرارت صفر سے 4.8 ڈگری نیچے رہا۔ موسم سائنس دانوں نے پہلے ہی لانینا کے اثر کی وارننگ دے دی ہے۔ گلمرگ کا درجہ حرارت 2.9- ڈگری سیلسیس کے ساتھ وادی کا سب سے ٹھنڈا علاقہ بنا رہا۔

جموں و کشمیر میں ٹھنڈ نے اپنا دبدبہ قائم کرنا شروع کر دیا ہے۔ کوکرناگ کو چھوڑ کر سبھی موسم مراکز نے رات کا درجہ حرارت صفر سے نیچے درج کیا۔ سری نگر کا کم سے کم درجہ حرارت منفی 2 ڈگری سیلسیس رہا جبکہ کازی گنڈ میں 2.2- ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات نے کشمیر میں رات کے درجہ حرارت میں کمی آنے کی امید ظاہر کی ہے۔ وہیں دوسری طرف ہماچل پردیش میں برفباری کے آثار نظر آ رہے ہیں۔

آئی ایم ڈی کے مطابق جمعرات کو بنگلورو میں جزوی طور سے بادل چھائے رہنے اور ہلکی بارش ہونے کا امکان ہے۔ درجہ حرارت 20 ڈگری سیلسیس سے 25 ڈگری سیلسیس کے درمیان رہنے کی پیش گوئی ہے۔ جنوبی کنڑ، اوڈپی اور چک منگلور ضلعوں میں بھاری بارش ہو سکتی ہے۔ شمالی کنڑ اور گڈگ اور ہاویری جیسے دیگر ضلعوں میں 8 دسمبر تک ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

پورے ملک میں موسم کا مزاج رفتہ رفتہ تبدیل ہو رہا ہے۔ کئی ریاستوں میں گھنا کہرا ہے تو جنوبی ہند میں بارش ہو رہی ہے۔ اتر پردیش، بہار، راجستھان اور آس پاس کے علاقوں میں دن میں دھوپ نکلی ہے لیکن صبح اور شام کو گھنا کہرا ہونے کے بعد ٹھنڈ میں اضافہ ہو جاتا ہے۔


Share: